سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کمی ہوگئی ہے ، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 95ہزار900روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی ہوئی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہوگئی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1855 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close