پاکستان کی کرنسی کی مسلسل بے قدری لیکن افغان کرنسی کی قدر کتنی بہتر ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گرتا چلا جا رہا ہے۔ ایسے میں افغانستان کی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور افغانی کرنسی کی وقعت میں اضافے کی وجہ پاکستان سے ڈالرز کا افغانستان سمگل ہونا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان سے ہر روز کروڑوں امریکی ڈالرز افغانستان سمگل ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال سے افغانی کرنسی مستحکم ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی روپیہ کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔ڈالرز کی یہ سمگلنگ افغانستان کی معیشت کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے بتایا ہے کہ تاجر اور سمگلر ہر روز پاکستان سے 50لاکھ ڈالر افغانستان لیجا رہے ہیں جو افغانستان کی روزانہ کی ضرورت کا آدھے سے تیسرا حصہ ہے۔افغانستان کو روزانہ کی بنیاد پر ایک سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس میں لگ بھگ 50لاکھ پاکستان سے سمگل ہو کر افغانستان جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں