حکومت نے 300 دنوں میں 300 فیصد مہنگائی کا ریکارڈ قائم کیا

اسلام آباد (آئی این پی) پی ڈی ایم حکومت کے 300دن پورے ہو گئے، 300دنوں میں 300فیصد طوفائی مہنگائی کا ریکارڈ قائم کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کے 300دنوں میں 300فیصد سے زائد مہنگائی ہوئی،

20کلو آٹے کا تھیلا1567روپے،گھی فی کلو45روپے، انڈے160روپے فی درجن ،زندہ مرغی کی قیمتوں میں 121روپے، گائے کے گوشت میں 74روپے ،بکرے کے گوشت میں 182روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 920روپے اضافہ ہوا جبکہ لہسن، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی روز بروزاضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close