ماہر معاشیات نے ڈالر کی قدر 230 روپے پر آنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما کی ڈالر کی قیمت 230 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی، کہا اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے، ڈالر کا اس سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نیایکسپورٹرز اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فوری طور پر بیچ دیں کیونکہ انہیں موجودہ ریٹ سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہاکہ وہ لوگوں کو کچھ سمجھانا چاہتے ہیں. سب سے پہلے ایکسپورٹرز کے لیے جنہوں نے پیسے (باہر)روک کے رکھے ہوئے تھے اور پاکستان میں پیسے نہیں لا رہے تھے، میرا اپنا خیال ہے کہ بھائی ایکسپورٹرو ، یہ جو 270 روپے ہے یہ آپ کے لیے لاٹری ہے اور اس لاٹری کو کیش کریں۔کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ انسان لالچ میں اپنی لاٹری کو کیش نہیں کرتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔آپ پچھتائیں گے کیونکہ اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا۔ آپ کو ڈھائی سو روپے سے اوپر نہیں ملنا چاہیے تھا۔ لیکن کچھ ہماری اس حکومت کی نااہلیاں، غلطیاں اور اسحاق ڈار کی ضد کی وجہ سے یہ ہوگیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اسحاق ڈالر ٹھیک چلے تو ڈالر کا ریٹ 230 روپے پر بھی آسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ڈالر کو رکھتے ہیں تو آپ کو کیا ملے گا، ڈالر کی قیمت پانچ دس روپے بڑھے گی، اس سے زیادہ حکومت پاکستان آپ کو دے رہی ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے گا۔ اس کے لیے اسلامک آپشن بھی ہیں اور نان اسلامک بھی۔مزمل نے کہاکہ 15 فیصد کا مطلب ہے کہ سال بعد 270 روپے پر 40 روپے ملیں گے۔ یعنی 270 جمع 40 ملا کر 310 جب کہ ڈالر کا ریٹ 310 نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تو کم ہو کر ساڑھے تین ارب ڈالر ہو گئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ ڈالر ملک میں موجود ہیں، لوگوں کے لاکرز میں، ہاتھوں میں، کرنسی سرکولیشن کی شکل میں۔ جب کہ لوگوں نے سونا بھی ضرورت سے بہت زیادہ منگوا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کسی نہ کسی موقع پر خود کو درست کرتی ہے اور وہ لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں