لاہور (پی این آئی) پاکستان میں ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 موٹر سائیکل 7 ہزار 400 روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے کی ہوچکی ہے۔
سی جی 125 کی نئی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافے کیا گیا ہے جو یکم فروری سے ایک لاکھ 94 ہزار 900 روپے میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم 8 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 1 لاکھ 37 ہزار 900 روپے کی ہوچکی ہے جب کہ پرائییڈر 9 ہزار روپے مہنگی ہونے کرنے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے کی کردی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سی جی 125 ایس 11 ہزار 400 روپے مہنگی ہونے کے بعد اب 2 لاکھ 30 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی تو سی بی 125 ایف کی قیمت میں 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 05ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، سی بی 150 ایف 30 ہزارروپے مہنگی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 900 کردی گئی ہے اور سی بی 150 ایف سلور بھی 30 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہے جو اب 3 لاکھ 87 ہزار 900 روپے میں ملے گی۔ادھر سوزوکی پاکستان نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
جس کے بعد سے سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جب کہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 پزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں