بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

کراچی (پی این آئی) کےالیکٹرک نے دسمبر کیلئے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی، صارفین کو اس کمی کا فائدہ فروری 2023 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

کےالیکٹرک کی نیپرا کو دسمبر کیلئے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کل منگل کو ہو گی، صارفین کو اس کمی کا فائدہ فروری 2023 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں آر ایل این جی17اور فرنس آئل کی قیمت میں 15فیصد کمی ہوئی تھی۔ نیوزایجنسی کے مطابق کے الیکٹرک اور بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو ایک ماہ ریلیف فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ، کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 10 روپے 26 پیسے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک اور سی پی پی اے نے قیمتوں میں کمی کیلئے الگ الگ درخواستیں نیپرا کو بھجوا دیں، درخواستیں دسمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں جس پر نیپرا اتھارٹی منگل کو سماعت کرے گی۔

محکمہ برقیات نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج دیا جس کو دیکھ کر شہری بھی ہکا بکا رہ گیا۔شہری کو دسمبر کے مہینے کا 13 کروڑ ، 69 لاکھ 70 ہزار کا بل موصول ہوا۔ سیکرٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا بل گذشتہ دسمبر کا ہے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ ، 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close