پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق تنظیم تاجران پاکستان کےصدرکاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں35 روپےفی لیٹراضافہ یکسرمسترد کرتےہیں،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئےگا، مہنگائی نے عوام کےلیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔کاشف چوہدری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close