ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ

لاہور (پی این آئی) لاہور میں ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق دہی 10روپے کلو اضافے کے ساتھ 180روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ دودھ بھی 10روپے کلو اضافے کے ساتھ 160روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔بڑی ڈبل روٹی 20روپے کے اضافے سے 200 روپے کی ہو گئی جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90سے بڑھ کر 130روپے ہو گئی ۔بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت بڑھانے کے ساتھ اس کا سائز بھی کم کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں