اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے پھر عوام پر بجلیاں گرادیں، 440وولٹ کا جھٹکا۔۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی نے نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کا اطلاق صرف جنوری کے بلوں پر ہوگا۔
جبکہ اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے ڈسکوز پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کردی ہے ، نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں