نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی ،قیمت میں حیران کن کمی ذخیرہ اندوزوں کے اربوں ڈوب گئے

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی قیمت میں حیران کن بڑی کمی، ذخیرہ اندوزوں کے اربوں ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی۔جس کے باعث راولپنڈی میں نجی گندم کی قیمت میں 750روپے فی من کی کمی دیکھنے میں سامنے آئی ہے قیمت میں کمی کے بعد گندم کی قیمت 5250سے نیچے گر کر 4500روپے تک آگئی ہے ۔ پنجاب میں نجی گندم کی قیمت 4500 تا4600 روہے فی من ہےلیکن خریدار غائب ہو گئے ہیں ۔

ذخیرہ اندوزوں نے فلور مل مالکان کو سستے داموں گندم فروخت کرنے کی پیشکش شروع کردی تاہم ملز نے انکار کردیا۔سرکاری گندم کوٹہ بڑھ جانے کے بعد فلور ملز نے نجی گندم کی خریداری کم کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں