آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، فی من گندم کی قیمت 4550 روپے تک پہنچ گئی

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا.اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 4550 روپے تک پہنچ گئی۔صوبے بھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا نایاب ہو گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا سرکاری ریٹ 1295 روپے مقرر ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بلیک میں بک رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں آٹے کی قلت کے باعث بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 100کلو گرام آٹے کی بوری پر 1500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی بوری 12000 روپے کی فروخت ہونے لگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close