ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار اور 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں، ریکوڈک منصوبے سے پاکستانیوں کی قسمت چمک اٹھی

اسلام آباد(پی این آئی)ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مارک برسٹو کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کردیا ہے، یہ فزیبلیٹی 2010اور2011 میں کرائی گئیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار

2028میں شروع ہوگی، ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی اور اس سے سالانہ 80ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائیگی۔ان کا کہنا تھاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی۔سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا کہنا تھاکہ یقینی بنارہے ہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں، کمرشل پیداوار شروع ہونے پربلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں