دودھ کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئیں

کراچی (پی این آئی) دودھ کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئیں۔۔ کمشنر کراچی نے دودھ فروشوں کے ساتھ اجلاس میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کی بات ایک بار پھر مان لی گئی اور دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

 

 

 

دودھ کے سرکاری نرخ 170روپے سے بڑھا کر 180 روپے کردیے گئے ۔ رواں سال اکتوبر میں کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔ دودھ فروشوں نے اجلاس کے منٹس پر اتفاق رائے سے دستخط کر دیے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close