اسلام آباد(پی این آئی)سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں