ایف ایف سی مینوفیکچرنگ سیکٹر کیٹیگری میں سب سے زیادہ قومی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی قرار

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے زیر اہتمام “ٹیکس پیئر ریکگنیشن ایوارڈز 2022” (Tax payer Recognition Awards 2022) میں سال 2022 کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کیٹیگری میں سے سب سے زیادہ قومی ٹیکس ادا کرنے قومی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی قرار دیا گیا اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس تقریب میں مختلف ملٹی نیشنل اور کارپوریٹ بلیو چپ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر محترم عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر (ریٹایرڈ) عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے ایوارڈ وصول کیا۔

ایف ایف سی کو مسلسل دوسرے سال مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے بڑا قومی ٹیکس ادا کرنے ادارہ قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں