روس سے معاملات طے پا گئے، ای سی سی نے 4.5 لاکھ ٹن گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے حکومتی سطح پرساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک)کے توانائی منصوبوں کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی منظوری دی گئی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی سطح پر 4.5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

روس نے پاکستان کو 372 ڈالرفی میٹرک ٹن گندم خریدنے کی پیشکش کی، روس سے درآمد کی جانے والی گندم گوادر پورٹ پر منگوائی جائے گی جو کہ فروری اور مارچ 2023 میں پاکستان پہنچے گی جب کہ پاسکو ترسیلی نظام کے ذریعے گوادر سے گندم صوبوں کو پہنچائے گا۔اجلاس میں ای سی سی نے سیریل کارپوریشن کی جانب سے درآمدی گندم کا ریٹ بھی منظور کیا، سیریل کارپوریشن نے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم کی پیشکش کی تھی، جس سے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچائی جائے گی۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک)کے توانائی منصوبوں کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی منظوری دے دی، رقوم پاکستان انرجی ریوالونگ اکانٹ کے ذریعے کی ادا کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close