اسٹیٹ بینک کو بیرون ملک سے قرض کی مد میں کروڑوں ڈالر موصول ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی) اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوچکے ہیں۔اسحاق ڈار کے مطابق رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close