عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پھر کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک مرتبہ پھر کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5فیصد تک کم ہوگئی ،دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 86ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔عالمی گیس کی قیمت 4فیصد کمی سے 6ڈالر 8سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یورکارڈ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close