بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔۔ نیپرا نے بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 

 

 

منظوری سے بجلی صارفین پر 43 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔یاد رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close