ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ؟ 51فیصد پاکستانیوں نے فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟آئی پور سروے میں 51فیصد پاکستانیوں نے پی ڈی ایم حکومت کومہنگائی کا ذمہ دار کہاجبکہ 33فیصد پی ٹی آئی سے ناراض ، مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی پور نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہےیا پاکستان تحریک انصاف؟پاکستانی عوام کی رائے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے ذریعے سامنے آگئی ۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق سروے میں ملک بھر سے 16؍ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

یہ سروےیکم نومبر سے 5؍ نومبر 2022ء کے درمیان کیا گیا۔ سروے کے مطابق 51؍ فیصد پاکستانیوں نے پی ڈی ایم کی حکومت کو ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا لیکن 33فیصد نے سابقہ حکومت یعنی پاکستان تحریک انصاف کو مہنگائی کا سب سے زیادہ ذمہ دار کہا ،16فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close