دو دن قدر میں کمی کے بعد ڈالر آج پھر چھلانگیں مارنے لگا

کراچی (پی این آئی) امریکی ڈالر کی قدر میں دو دونوں بعد آج اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ پھر اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔ آج بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ کرنسی مارکیٹ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 220 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن آج پھر ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close