عوام پر بجلیاں گرانے کا سلسلہ جاری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی

کراچی (پی این آئی) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.53 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔ کراچی صارفین کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک کو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

 

کے الیکٹرک کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے،نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.53 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر پاک امن سیکریٹریٹ خیر محمد گوٹھ میں آئے ہوئے سماجی شخصیات اور شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفد نے کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کے ساتھ مسلسل زیادتیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لئے کراچی میں جان بوجھ کر کاروبار تباہ کئے جارہے ہیں۔

 

 

 

مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ اوربے تحاشہ و ناجائز بلنگ کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔کراچی کی ترقی کو روکنے اور عوام کو ذہنی مریض بنانے میں کےالیکٹرک مافیا کا کردارادا کررہی ہے۔ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کوا پنے کنٹرو ل میں لے یا بجلی فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کو بھی کراچی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کو ذہنی سکون اور ریلیف مل سکے۔کے الیکٹر ک کو فوری لگام دی جائے ورنہ عوام کے احتجاج کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close