اسلام آباد (پی این آئی) اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 دنوں میں ڈالر مزید سستا ہو کر 200 روپے تک آ جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر 240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے،
اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں