ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ آٹے کے 20 کلوتھیلے کی فی کلو قیمت میں اوسط 20 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا اور آٹے کی اوسط فی کلو قیمت 81 روپے سے زائد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی

اوسط قیمت بڑھ کر1621.32 روپے ہوگئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ریکارڈ کیا گیا اور فی کلو قیمت میں 58 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ 20 کلو آٹا 980 روپے سے بڑھ کر2150 روپے کا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اورکوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی اور دونوں شہروں میں فی کلو آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 2300 روپے،

خضدار اورلاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے کا ہوگیا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ سکھرمیں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2040 فروخت کیا جارہا ہے، بنوں میں 1950 سے بڑھ کر2100 روپے، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہورمیں 20 کلوآٹا 980 سے بڑھ کر1295 روپے کا ہوگیا۔گوجرانوالا، سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان میں 20 کلو آٹا 980 سے بڑھ کر1295 روپے کا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں