سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور میں فلور ملز نے سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیا۔فلور ملز مالکان نے سرکاری سبسڈائز 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھا کر 1310روپے کا کردیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت پہلے 1765 روپےتھی جسے بڑھا کر 2300 روپے من کر دی گئی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہناہے کہ سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے پر

انہوں نے آٹے کی نئی قیمت مقررکی ہے جس کا اطلاق 21 ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے اور میدے کی قیمت کم نہ کی گئی تو روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے کا کر دیا جائےگا۔نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتا ب گل کا کہنا ہےکہ فائن آٹے کی بوری 7400 سے بڑھ کر 9ہزار روپے کی ہوگئی ہے ، حکومت ایک ہفتے میں ریلیف فراہم کرے ورنہ روٹی اور نان مہنگا کردیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close