اسلام آباد(آئی این پی )یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابقیوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کا پائوڈر 75 روپے مہنگا، بچوں کے ڈائپر 348 روپے تک مہنگے ہو گئے ڈائپر کا اسمال سائز کا پیک 1352 سے بڑھ کر 1700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 133 روپے سے بڑھ کر 143 روپے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 200 ایم ایل باڈی واش 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے 275 گرام ڈش واش کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد 275 گرام ڈش واش 90روپے سے بڑھ کر 140 روپے کی ہوگیا۔علاوہ ازیں ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 800 ایم ایل کیڑے مار اسپرے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد 800 ایم ایل کیڑے مار لیکوڈ 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے کا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سبز قہوہ 45 گرام پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ جیلی صرف کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں