پاؤنڈ کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت برطانیہ نے 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر کا اعلان کر دیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کہا کہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تک عوام پرانے کاغذی نوٹ استعمال کرلیں یا بینکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کروادیں۔دوسری جانبمریکی ڈالر بلندیوں کا نیا ریکارڈ بنا رہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی روپے کے زوال کا سفر بھی جاری ہے۔جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.25روپے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی

قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت236.25روپے سے بڑھ کر237.50روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت241روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3.10روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت فروخت243.40روپے سے بڑھ کر246.50روپے ہو گئی جبکہ 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت282.80روپے سے بڑھ کر283روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close