قطر، تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری، پاکستان قطر کو پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل میں حصص کی پیشکش کرے گا، برطانوی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

لندن /دوحہ (آئی این پی ) برطانوی میڈ یا نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے دوچار ہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 7.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو کہ بمشکل ایک ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے کافی ہے،پاکستان کو بڑھتے ہوئے جاری کھاتوں کے خسارے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بحران کا بھی سامنا ہے،

ایسے وقت میں قطر نے پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی ہے اور امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافے اور تجار ت کے فروع کے ذریعے معاشی شراکت داری کی ا ہمیت پر زرو دیا ۔ بدھ کوبرطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے دوچار ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 7.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو کہ بمشکل ایک ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے کافی ہے۔پاکستان کو بڑھتے ہوئے جاری کھاتوں کے خسارے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ ایسے وقت میں قطر کے امیری دیوان کے اعلامیہ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔امیری دیوان سے جاری اعلامیے کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان کے متعدد کمرشل اور دوسرے شعبوں میں سرماریہ کاری کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اعلان کردہ سرمایہ کاری کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہے۔

مذکورہ اعلامیہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ قطر کے دوران سامنے آیا ہے۔ دورے کے دوران شہباز شریف نے بدھ کو امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کی۔امیری دیوان کے اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافے اور تجار ت کے فروع کے ذریعے معاشی شراکت داری کی ا ہمیت پر زرو دیا۔دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی فنڈ کے کے بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کے لیے منعقد ہورہا ہے۔شہباز شریف نے منگل کو قطر کے 450 ارب ڈالر مالیت کے خودمختار ویلتھ فنڈ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کو پاکستان کے توانائی اور ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ قطر کو حکومتی ملکیتی ادروں بشمول خسارے کا شکار پی آئی اے اور نیویارک کے روزویلیٹ ہوٹل میں حصص کی پیشکش کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close