شام میں فوجی کارروائی، روس نے ترکیہ کو بڑی دھمکی دیدی

ماسکو (پی این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبر دار کیا ہے کہ شام میں ترکیہ کی فوجی کارروائی ناقابل قبول ہوگی۔ماسکو میں شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ شام میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور شام اس سلسلے میں ترکیہ سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ترکیہ سے کوئی نئی فوجی کارروائی شروع نہ کرنے پر بات ہوگی۔ واضع رہے کہ ترکیہ نے شام کے شمالی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

close