عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا حتمی سمری ایک روز میں وزارت خزانہ بھجوائے گا۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی،جبکہ روپیہ مزید مستحکم ہو گیا۔ آج بھی کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے مزید کم ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہوا،ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہوا۔

 

انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر3 روپے سستا ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں میں ڈالر219 روپے سے کم ہو کر218 روپے پر آ گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close