آخرکار امریکی ڈالر کو زوال آ گیا، روپیہ اوپر ہی اوپر جانے لگا، کہاں تک پہنچ گیا؟

کراچی (پی این آئی) روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کولمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر زوال آ گیا ہے اور امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔آج جمعرات کے روز انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 5 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 223 روپے کا ہو گیا ہے۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 262 پوائنٹس اضافے کے بعد 41330 ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کا یہ رحجان امید ہے کہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔۔۔۔۔

close