پیٹرول کی قیمت میں 11روپے کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

 

پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 5 روپے، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے پندرہ روز کے لئے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close