فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہو گئی؟ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہو گئی؟ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 3 ماہ کے لئے ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ ریلیف پیکج لینے والے صنعتی صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close