ایک ہفتے میں ڈالر کی قدرمیں 19روپےکا اضافہ، کہاں تک پہنچ گیا؟

کراچی (آئی این پی) کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں سٹہ بازی بھی عروج پر رہی جب کہ برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ انہیں انٹر بینک سے بھی ڈالر 10روپے زائد قیمت پر فروخت کئے گئے۔گزشتہ ہفتہ 18تا22جولائی کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17.42روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 228.37روپے کی سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر 19روپے بڑھ گئی اور 1 ڈالر 230روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر کی قدر میں اصل اضافہ انٹر بینک میں ہوا،اوپن مارکیٹ میں طلب نہ ہونے کے برابر رہی۔ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں سٹہ بازی ہوتی رہی لیکن اسٹیٹ بینک اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ایسا لگتا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی بھی شاید آئی ایم ایف کی شرط ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف بورڈ منظوری تک روپے پر دباؤ برقرار رہے گا تاہم سیاسی استحکام سے صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے۔۔۔۔

close