ڈالرمہنگا ہونے کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں نئی ریکارڑ سطح پر پہنچ گیا

کراچی (آئی این پی ) ملک میں ڈالرمہنگا ہونے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ چوتھے روز بھی برقرار رہا ۔جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا اور 227 روپے کی ریکارڑ سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بھی انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایک وقت میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 226.50 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تاہم دن کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپیہ مہنگا ہوکر 225 روپے کا ہوگیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close