پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی )پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں 8سے 15فیصد تک کمی کردی ،گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد،سعودی عرب کے لیے 10اورکینیڈا کے لیے 8فیصد کمی کی گئی ہے کمی کااطلاق فوری ہوگیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 10فیصد کمی کے بعد بین القوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردیپی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد کمی کردی۔گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close