مویشی منڈی تک جانے کے لیے شٹل سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے 6 جولائی سے 9 جولائی تک مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ بلدیات کے مراسلے کے مطابق شہریوں کو مویشی منڈیوں تک لےجانے کے لیے شٹل سروس صبح 7 سے رات 9 بجے تک چلائی جائے گی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق جانوروں کے ہر سیل پوائنٹ کے لیے کم ازکم 2 گاڑیاں بطور شٹل سروس چلائی جائیں گی۔

پنجاب کے محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شٹل سروس کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close