لاہور(پی ای آئی)وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے بجلی پرریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ 6 ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل نہیں دینا پڑے گا،گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔
اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔چوہتر سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے۔2018 میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے۔لاہور میں سٹوڈنٹ تھا جب میں جیل میں گیا تھا، پہلی بار زمانہ طالب علمی میں جیل گیا تھا۔74 سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سازش کابیانیہ سن سن کرتنگ آگئے۔بشریٰ بی بی نےکہا سب پرغداری کے مقدمے بنائیں۔جوگھڑیاں آپ کوتحفے میں ملیں وہ بیچ کرپیسے اپنے جیب میں ڈالے۔غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اور بنی گالامحل کوریگولرائز کیا۔حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔100یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
6 ماہ تک 100یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے، گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی ملے گی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔عوام عمران نیازی سے گزشتہ 4 سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں