اڈہ پلاٹ(پی این آئی) قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی واقع ہو گئی۔حکام آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل کاکہناہے کہ یکم جون سے ڈیزل اورپیٹرول کی فروخت میں نمایا ں کمی دیکھی جا رہی ہے، پیٹرول کی یومیہ کھپت 25ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر20 ہزار میٹرک ٹن ہو گئی ،ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بھی 5 ہزار میٹرک ٹن کمی آئی۔
او سی اے سی حکام کا مزید کہناتھا کہ قیمتیں بڑھنے سے کھپت میں کمی آئی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے،قیمتوں میں متوقع اضافہ کے باعث لوگوں نے ذخیرہ اندوزی بھی کر لی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں