درجہ دوئم کا گھی 570 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گیا

لاہور (پی این آئی) غریب شہریوں کے استعمال کے درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا، پرچون کی سطح پر درجہ دوئم کا گھی 570 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گیا، چند دن قبل درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہر چند دن ہوشربا اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو پرچون کی سطح پر درجہ دوئم کا گھی 570 روپے فی کلو میں ملے گا۔ درجہ دوئم کے گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 10 جون کو درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 15 سے 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔درجہ اول گھی کی قیمت15روپے اضافے سے580 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 25روپے اضافے سے590 روپے کردی گئی۔ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل فروخت کرنے والی تمام کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا۔ ہول سیل سطح پر گھی مزید مہنگا ہوچکا، جہاں درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 566 روپے فی کلو ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی پرچون میں 24 روپے مہنگا ہونے کے بعد 570 روپے فی کلو ہوچکا تھا۔

 

اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو گھی کی نئی قیمت 550 روپے ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی۔اسی طرح مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی، گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت کے 2 ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 200 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close