ڈالر کا انٹر بینک ریٹ سامنے آ گیا، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں آج صبح ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے اضافہ ہوا ہے اور وہ 200 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 158 تک چلا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا، انٹر بینک میں بھی 200 روپے کی حد عبور کر گیا، یورو کی قیمت 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 2.50 روپے مزید بڑھ گئی۔

اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.15 روپے کے اضافے سے 198.75 روپے سے بڑھ کر 199.90 روپے اور قیمت فروخت 85 پیسے کے اضافے سے199.25 روپے سے بڑھ کر 200.10 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں 1.75 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 199.25 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close