ہنڈا موٹر سائیکل کے شائقین کے لیے بڑی خبر، کمپنی نے قیمتوں میں زبردست رد و بدل کر دیا

لاہور (پی این آئی) ہنڈا موٹر سائیکل کے شائقین کے لیے بری اور بڑی خبر یہ ہے کہ ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کردی گئی۔ کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز پر دو سے نو ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین الیکٹرانک اینڈ موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ آئے روز قیمتوں میں اضافے سے موٹر سائیکلوں کی خریداری کا رحجان ختم ہو چکا ہے۔ کمپنیاں کہتی ہیں کہ خام مال مہنگا ہو گیا ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہنڈا کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنڈا 70 سی سی 99 ہزار 900 ، ہنڈا 125 ایک لاکھ 59 ہزار 500 جبکہ ہنڈا 150 دو لاکھ 86 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کیساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے،ہنڈا سی جی 125 ایک لاکھ 39 ہزار 500 اورہنڈا ڈیلکس موٹرسائیکل 125ایک لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close