سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بے تحاشہ مہنگا ہونے کے بعد سونا کافی سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

10 گرام سونے کا بھاؤ 2400 روپے کی کمی سے1 لاکھ9ہزار 311 روپے رہا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 72 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد1 اونس سونے کی قیمت 1470 ڈالر رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 3400 روپے مہنگا ہوا تھا۔

close