وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، عالمی منڈی میں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

نیو یارک (پی این آئی ) یو کرائن تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی اور خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3اعشاریہ 83 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 95.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت میں 4.02 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یوکرائن تنازع نے سونے کی قیمتوں کو بھی بڑھا دی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اور 20 سینیٹ مہنگا ہو گیا ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 860 ڈالرز ہو گی ہے ۔ ادھر امریکی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 394.49 پوائنٹ گرا ، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس مٰں 305.53 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 85.44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں