کراچی(پی این آئی)ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 425 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1826 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے گھٹا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 174 روپے 71 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 177 روپے 50 پیسے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں