کراچی(پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے پانچ بڑے بینکوں کو پانچ کروڑ 78لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے ان بینکوں کو اکتوبر سے دسمبر 2021ء کے دوران قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بینک جنرل بینکنگ آپریشنز میں ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جن بینکوں کو جرمانہ کیا گیا ہے ان میں بینک الحبیب لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، نیشنل بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور عسکری بینک شامل ہیں۔ انہیں بالترتیب ایک کروڑ 36لاکھ 80ہزار روپے، ایک کروڑ 25لاکھ 40ہزار روپے، ایک کروڑ 2لاکھ 60ہزار روپے، ایک کروڑ 10لاکھ روپے اور ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں