وہ گاڑیاں جو کم فیول میں زیادہ سفر طے کرتی ہیں، پاکستانیوں کو ضرور خرید لینی چاہئیں

جاپانی کاریں پاکستان میں کسی بھی دوسرے کار برانڈ زکے مقابلے میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ لیکن یہ فہرست جاپانی اور دیگر برانڈ کی کاروں کا مرکب ہے جو ایندھن کی بچت کرتی ہیں۔آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسی 5 گاڑیاں ہیں جو آپ کا فیول بچا سکتی ہیں۔

1- ڈائی ہاٹسو میرا (Daihatsu Mira ES)
ڈائی ہاٹسو میرا کا شمارجاپانی کاروں میں ہوتا ہے۔ یہ کار آپ کے بجٹ کے حساب سے بہترین ہوسکتی ہے۔ اس کی قیمت 1 ملین تک ہے صرف خریدار کے لیے سستی اور کسی کے لیے بھی اسے خریدنا آسان ہے۔ اس میں ایندھن کی کارکردگی کے ساتھ 660cc انجن ہے جوکہ 20 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

2- ٹویوٹا پریس (Toyota Prius)
ٹویوٹا پریس متعدد معیاری خصوصیات کے ساتھ ایک اچھی لکس بھی رکھتی ہے۔اس کا انجن 1.8 L ہے اور بہترین ایندھن کی کارکردگی اسے زیادہ خریدنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کی کشادہ جگہ اور بہترین ایندھن کی کارکردگی آپ کو کسی بھی سفر پر جانے کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتی ہے۔

3- ہونڈا سٹی (Honda City)
ہونڈا سٹی گاڑی کے شوقین افراد کا رش تو مارکیٹ میں لگا ہی رہتا ہےکیونکہ یہ گاڑی بھی فیول محفوظ بنانے میں اپنا معاون کردار ادا کر رہی ہے۔اس کا فیول مائلیج شاندار ہے اور یہ کار اب پاکستان میں ایک مضبوط کسٹمر بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ اس میں 1.3 لیٹر انجن موجود ہے جس میں پانچ افراد باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔

4- سوزوکی ویگن آر (Suzuki Wagon-R)
سوزوکی ویگن آر بہترین وسائل اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ہوا دار گاڑی سمجھی جاتی ہے۔ یہ گاڑی بھی کافی حد تک فیول بچانے میں آپ کا ساتھ دے سکتی ہے۔

5- سوزوکی ایوری (Suzuki Every)
سوزوکی ایوری 660cc انجن والی جاپانی کار ہے۔ یہ بہترین فیملی کار کے طور پر بھی مقبول ہے۔ اس میں ایک محفوظ اور آرام دہ ڈرائیونگ سسٹم موجود ہے اور اس کی ایندھن کی کارکردگی اسے 1000 کلومیٹر (ڈرائیونگ رینج) کے سفر کے لیے تیار کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں