سونا پھر سستا ہو گیا، مسلسل فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے او ر آج بھی سونا 300 روپے سستا ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 950 روپے ہوگئی ہےجبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہو کر 107124 روپے ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 18 ڈالربڑھ کر1809 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہے گزشٍتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے کمی ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 176.72 سے کم ہو کر 176.43 روپے پر بند ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close