امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، نئی قیمت کتنے روپے تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی نئی قیمت 176.98 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 176.72 روپے رہی تھی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو سعودی ریال کی قدر 47.18، اماراتی درہم 48.18، برطانوی پاؤنڈ 239، بحرینی دینار 469.44، عمانی ریال 460.28 اور کویتی دینار 585.29 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں