بجلی پھر کتنی مہنگی ہونے جارہی ہے؟ عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی)نیپرا میں بجلی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ہے ، چیئرمین نیپرا کا کہناتھا کہ اتھارٹی تفصیلی غور کے بعد حکومتی درخواست پر فیصلہ کر ے گی ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی 95 پیسے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

توصیف ایچ فاروق کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست میں تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز گئی ہے، درخواست میں 100یونٹ کے استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے اور 301 سے 700 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close